غیرمسلمسےتعلقات
ہندوکیکمائیحلالہوتواسکیدعوتکھاناجائزہے
سوال:۔
ہندو، مسلمان اگر آپس میں دوست ہوں اور ہندو جائز پیشہ کرتا ہو اور ہندو دوست، مسلمان دوست کو کھلاتا پلاتا ہو تو کیا مسلمان دوست کو ہندو دوست کی چیزیں کھانا پینا جائز ہے؟ اگر جائز نہیں تو پھر مسلمان حرام کھانے کی وعیدوں میں شامل ہوگا۔
جواب:۔
ہندو کی کمائی اگر حلال طریقہ سے ہو تو اس کی دعوت کھانا جائز ہے۔(۱)
- (۱) أھدیٰ الی رجل شیئًا أو اضافہ ان کان غالب مالہ من الحلال فلا بأس بہ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص: ۳۴۲)۔

