بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

ایسے‌برتنوں‌کا‌استعمال‌جو‌غیرمسلم‌بھی‌استعمال‌کرتے‌ہوں

سوال:۔

ہمارے یہاں شادی اور دیگر تقریبات پر ڈیکوریشن والوں سے رجوع کیا جاتا ہے، دیگ کے لئے، پلیٹوں کے لئے، جگ اور گلاس کے لئے، انہیں ہم لوگ بھی استعمال میں لاتے ہیں اور دوسری قومیں مثلاً: ہندو، بھنگی، عیسائی، بھیل وغیرہ بھی۔ ان برتنوں کا استعمال ہمارے لئے کہاں تک درست و جائز ہے؟

جواب:۔

دھوکر استعمال کرنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔(۱)

  1. (۱) وقال محمد رحمہ اللہ تعالٰی: ویکرہ الأكل والشرب فی اوانی المشرکین قبل الغسل ومع ھٰذا لو أكل أو شرب فیھا قبل الغسل جاز ولَا یکون آكلًا ولَا شاربًا حرامًا وھٰذا اذا لم یعلم بنجاسۃ الأوانی ۔۔۔الخ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۴۷)۔