بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

غیرمسلم‌کے‌ہاتھ‌کی‌پکی‌ہوئی‌چیز‌کھانا

سوال:۔

ہماری کمپنی کا باورچی یعنی روٹی پکانے والا کافر ہے، ہندو ہے، کیا ہم اس کے ہاتھوں کا پکا ہوا کھاسکتے ہیں؟ ہم مسلمان کافی ہیں لیکن پاکستانی بہت تھوڑے ہیں۔

جواب:۔

غیرمسلم کے ہاتھ کی پکی ہوئی چیز کھانا جائز ہے، بشرطیکہ اس کے ہاتھ پاک صاف ہوں۔(۱)

  1. (۱) ولَا بأس بالذھاب الٰی ضیافۃ أھل الذمۃ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص:۳۴۷) نیز ابن کثیر ج:۲ ص:۳۴۶ میں ہے: وأمّا نجاسۃ بدنہ فالجمھور علٰی أنہ لیس بنجس البدن والذات لأن اللہ تعالٰی أحل طعام أھل الکتاب۔