غیرمسلمسےتعلقات
غیرمسلموںکےمذہبیتہوار
سوال:۔
اگر کوئی مسلمان، ہندوؤں کے مذہبی تہواروں میں ان سے دوستی یا کاروباری تعلق ہونے کی وجہ سے شرکت کرے تو یہ شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟
جواب:۔
غیرمسلموں کی مذہبی تقریبات و رُسوم میں شرکت جائز نہیں، حدیث میں ہے کہ جس شخص نے کسی قوم کے مجمع کو بڑھایا وہ انہی میں شمار ہوگا۔(۱)
- (۱) ’’عن عبداللہ بن مسعود قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: من کثّر سواد قوم فھو منھم ومن رضی عمل قوم کان شریكًا لمن عملہ‘‘۔ (المطالب العالیہ ج:۲ ص:۴۲)۔ أیضًا والأولٰی للمسلمین أن لَا یوافقوھم علٰی مثل ھٰذہ الأحوال لْإظھار الفرح والسرور۔ (شامی ج:۶ ص:۷۵۵، طبع ایچ ایم سعید)۔

