بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

تبلیغ‌کی‌غرض‌سے‌غیرمسلم‌کے‌ساتھ‌کھانا‌کھانا

سوال:۔

کیا کوئی مسلمان کسی غیرمسلم شخص کے ساتھ کھانا (الگ الگ یا ایک ہی پلیٹ میں) کھاسکتا ہے یا نہیں؟ چاہے وہ کتنا ہی اعلیٰ اور کمتر کیوں نہ ہو۔ اگر کوئی مسلمان تبلیغی طور پر ایسا کرنا چاہے تو کیا وہ ایسا کام کرنے کا حق رکھتا ہے؟

جواب:۔

غیرمسلم کے ہاتھ صاف ہوں تو بوقتِ ضرورت اس کے ساتھ کھانے میں کوئی حرج نہیں۔(۱)

  1. (۱) وأما نجاسۃ بدنہ فالجمھور علٰی أنہ لیس بنجس البدن والذات، لأن اللہ تعالٰی أحلّ طعام أھل الکتاب۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۳۴۶، طبع سہیل اکیڈمی)۔