بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

غیرمسلم‌کی‌مدح‌سرائی‌جائز‌نہیں

سوال:۔

میں ایک طالب علم ہوں، بچوں کا صفحہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔ گزشتہ ہفتے بچوں کے صفحے میں پروفیسر عبدالسلام کی بچپن کی یادیں شائع ہوئیں، جس سے ہم بڑے متأثر ہوئے، لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ پروفیسر عبدالسلام کا تعلق قادیانی جماعت سے ہے۔ کیا ہمارے لئے مناسب ہے کہ ہم ایسے شخص کی تعریف کریں جو مسلمان نہ ہو؟ اس سلسلے میں شائع کرنے والوں پر کیا گناہ ہوگا؟ اور کیا پڑھنے والے بھی گناہگار ہوں گے؟ کیا کافروں کی مدح سرائی کی اجازت ہے؟

جواب:۔

قادیانی پہلے چوہدری سر ظفراللہ خان کے حوالے سے اور اب پروفیسر عبدالسلام کے حوالے سے قادیانیت کے پرچار کی کوشش کیا کرتے ہیں۔ یہ مضمون جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے، اس میں یہی جذبہ کارفرما ہے۔ پاکستان کے محب وطن سائنس دان جنھوں نے وطن کی ٹھوس خدمات کی ہیں، ان کا نام نہیں لیا جاتا اور جس شخص نے پاکستان کے بارے میں یہ کہا تھا:

’’میں اس لعنتی ملک میں قدم نہیں رکھنا چاہتا۔‘‘ (ہفت روزہ ’’چٹان‘‘ لاہور، ۲۲؍جون ۱۹۸۶ء)

اس کو پاکستان کا محسن شمار کیا جاتا ہے۔ گویا پاکستان کے لئے لائقِ فخر ہے ۔۔۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ!۔۔۔ بہرحال پروفیسر عبدالسلام قادیانی ہے اور مصوّرِ پاکستان علامہ اقبال کا فتویٰ ہے:

’’قادیانی بیک وقت اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں۔‘‘(۱)

  1. (۱) علامہ اقبال اور فتنۂ قادیانیت ص:۴۸۴، ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوّت ملتان۔