غیرمسلمسےتعلقات
غیرمسلمرشتہدارسےتعلقات
سوال:۔
میرے ایک عزیز کی شادی ہندو گھرانے میں ہوئی، لڑکی مسلمان ہوگئی تھی، اب ان ہندو لوگوں سے تعلقات ہوگئے ہیں، ان کے گھر میں آمد و رفت ہوتی ہے، اب ان کے گھر میں کھانے پینے کی کیا صورت ہوگی؟ کیا ان کے گھروں میں ہر قسم کا کھانا کھاسکتے ہیں؟
جواب:۔
غیرمسلم کے گھر کھانا کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں، بشرطیکہ یہ اطمینان ہو کہ وہ کھانا حلال اور پاک ہے،(۱) البتہ کسی غیرمسلم سے محبت اور دوستی کا تعلق جائز نہیں۔(۲)
- (۱) ولَا بأس بالذھاب الٰی ضیافۃ أھل الذمۃ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص:۳۴۷)۔ أیضًا ولَا بأس بطعام المجوس كلہ اِلّا الذبیحۃ فان ذبیحتھم حرام ۔۔۔الخ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۴۷، طبع بلوچستان)۔
- (۲)ﵟ لَّا يَتَّخِذِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۖ ﵞ آل عمران ٢٨۔

