بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

غیرمسلم‌کو‌بغرضِ‌تبلیغ‌قرآن‌مجید‌کا‌ہدیہ‌دینا

سوال:۔

اگر (تعلیم یافتہ) غیرمسلم (عیسائی) شخص کو اس کے طلب کرنے پر مطالعے کی غرض سے قرآنِ کریم (انگریزی مترجم) ہدیہ کراکر دے دے، اس تاکید کے ساتھ کہ یہ مقدس کتاب ہے، اس کتاب قرآنِ کریم کا احترام تم پر (حفاظت) فرض ہے، کسی بھی قسم کی بے حرمتی سے اجتناب کی تاکید۔ صاف حالت میں چھوئے اور صاف جگہ پر لے کر بیٹھنے کی شرائط سے آگاہ کردے۔ دیگر غیرمسلم کو (شاید) اسلام قبول کرنے کی نیک غرض سے قرآنِ کریم دیا ہو، شریعت کے مطابق جائز یا ناجائز سے مطلع کردیں۔ نیز اگر یہ عمل غلط ہے تو اس کا ازالہ کیسے ممکن ہے؟ جس کے بعد شک کی گنجائش بھی باقی نہ رہے۔

جواب:۔

غیرمسلم کو قرآنِ کریم دینا، جبکہ یہ اطمینان ہو کہ وہ اس کی بے ادبی نہیں کرے گا، جائز ہے، اور اگر بغرضِ تبلیغ ہو تو ثواب ہے، لیکن اگر یہ اندیشہ غالب ہو کہ وہ ۔۔۔نعوذ باللہ۔۔۔ بے ادبی کرے گا تو اس کو قرآن کا نسخہ دینا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) حوالۂ بالا۔