غیرمسلمسےتعلقات
غیرمسلمکوقرآندینا
سوال:۔
قرآن پاک انگریزی ترجمے کے ساتھ اگر کوئی غیرمسلم پڑھنے کے لئے مانگے تو کیا اس کو قرآن پاک دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر اطمینان ہو کہ وہ قرآن مجید کی بے حرمتی نہیں کرے گا تو دینے میں کوئی حرج نہیں، اس سے کہا جائے کہ غسل کرکے اس کی تلاوت کیا کرے۔(۱)
- (۱) ’’ویمنع النصرانی من مسّہ، وجوّزہ محمد اذا اغتسل ولَا بأس بتعلیمہ القرآن والفقہ عسٰی ان یھتدی۔‘‘ (درمختار ج:۱ ص:۱۷۷)۔ قال أبوحنیفۃ رحمہ اللہ: أعلم النصرانی الفقہ والقرآن لعلہ یھتدی، ولَا یمس المصحف وإن اغتسل ثم مس لَا بأس كذا فی الملتقط۔ (الفتاوی العالمگیریۃ، کتاب الکراھیۃ، الباب الخامس ج:۵ ص:۳۲۳)۔

