قادیانیفتنہ
قادیانیکےساتھقربانیمیںشرکت،نیزاسکےگھرکاگوشتاستعمالکرنا
سوال:۔
کیا قادیانیوں کو قربانی میں حصہ دار بنایا جاسکتا ہے؟ آیا ان کے ہاں سے آیا ہوا قربانی کا گوشت مسلمان کے لئے جائز ہے؟
جواب:۔
قربانی کے جس جانور میں کسی قادیانی کو شریک کیا گیا ہو، کسی کی قربانی بھی صحیح نہیں ہوگی۔(۱) اور ان کے گھر سے آیا ہوا گوشت مسلمانوں کے لئے حلال نہیں۔(۲)
قال: الأضحیۃ واجبۃ علٰی كل حر مسلم ۔۔۔ انما اختص الوجوب بالحریۃ ۔۔۔ وبالْإسلام لکونھا قربۃ (والکافر لیس بأھل لھا)۔ (ہدایۃ، کتاب الأضحیۃ ج:۴ ص: ۴۴۴)۔
- (۱) کیونکہ قربانی کے صحیح ہونے کے لئے اسلام شرط ہے جبکہ قادیانی مسلمان نہیں ہے۔
- (۲) لَا تحل ذبیحۃ غیر کتابی من وثنی ومجوسی ومرتد۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۲۹۸، طبع ایچ ایم سعید)۔

