قادیانیفتنہ
قرآنپاکمیںاحمدکامصداقکونہے؟
سوال:۔
قرآن پاک میں ۲۸ویں پارے میں سورۂ صف میں موجود ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے بعد ایک رسول آئے گا اور اس کا نام احمد ہوگا۔ اس سے مراد کون ہیں؟ جبکہ قادیانی، مرزا قادیانی مراد لیتے ہیں۔
جواب:۔
اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں۔ کیونکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے کئی نام ہیں، میں محمد ہوں اور میں احمد ہوں۔(۱) (مشکوٰۃ ص:۵۱۵) قادیانی چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتے، اس لئے وہ اس کو بھی نہیں مانیں گے۔
- (۱) عن جبیر بن مطعم قال: سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ان لی أسماءً: أنا محمد وأنا أحمد (مشكٰوۃ ص:۵۱۵)۔

