قادیانیفتنہ
ایکقادیانیکےجوابمیں
سوال:۔
مساجد میں خدا اور اس کے ذِکر سے اور رسولِ خدا کے ذِکر سے احمدیوں کو روکنا، اور ہم سے یہ کہنا کہ آپ مساجد کی شکل مندر کی طرح بنائیں اور مسجد میں خدا اور اس کے رسول کا نام نہ لیں، کیا یہ سب کچھ آپ کے نزدیک اِسلامی طریقہ ہے؟
جواب:۔
ﵟ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيۡنِ ﵞکے تحت متعدد اَحادیث ’’رُوح المعانی‘‘ میں مذکور ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کو مسجد سے نکالا، اس لئے یہ عمل تو عین سنتِ نبوی ہے۔(۱)
- (۱) عن ابن عباس قال: قام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوم الجمعۃ خطیبًا فقال: قم یا فلان! فاخرج فإنك منافق، فأخرجھم بأسمائھم۔ (روح المعانی ج:۱۱ ص:۱۱ طبع دار الفکر، بیروت، تحت قولہ تعالٰی: سنعذبھم مرتین)۔

