بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

قادیانی‌فتنہ

جھوٹے‌نبی‌کا‌انجام

سوال:۔

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اِمکانِ نبوّت پر روشنی ڈالئے اور بتائیے کہ جھوٹے نبی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ مرزا قادیانی کا انجام کیا ہوگا؟

جواب:۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوّت کا حصول ممکن نہیں۔(۱) جھوٹے نبی کا انجام مرزا غلام احمد قادیانی جیسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دُنیا و آخرت میں ذلیل کرتا ہے، چنانچہ تمام جھوٹے مدعیانِ نبوّت کو اللہ تعالیٰ نے ذلیل کیا، خود مرزا قادیانی منہ مانگی ہیضے کی موت مرا اور دَمِ واپسیں دونوں راستوں سے نجاست خارج ہو رہی تھی۔(۲)

  1. (۱) ﵟ مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٖ مِّن رِّجَالِكُمۡ وَلَٰكِن رَّسُولَ ٱللَّهِ وَخَاتَمَ ٱلنَّبِيِّـۧنَۗ ﵞ الأحزاب ٤٠۔ وکونہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین بما نطق بہ الکتاب، وصدعت بہ السُّنَّۃ وأجمعت علیہ الاُمّۃ فیکفر مدعی خلافہ ۔۔۔الخ۔ (رُوح المعانی ج:۲۲ ص:۳۹)۔ عن ابی اُمامۃ الباھلی قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول فی خطبتہ عام حجۃ الوداع: أیھا الناس! انہ لَا نبی بعدی ولَا اُمّۃ بعدكم۔ (مجمع الزوائد ج:۸ ص:۳۳۶ باب لَا نبی بعدہ)۔
  2. (۲) سیرۃ المہدی حصہ اوّل ص:۱۱ مصنفہ: مرزا بشیر احمد، ایم اے۔