بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)

کفریہ‌الفاظ‌والے‌بھارتی‌گانے‌سننا

سوال:۔

چند روز پہلے اخبار میں علماء نے فتویٰ دیا کہ چار بھارتی گانے، گانا اور سننا کفر ہے، اور اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ دُرست ہے؟

جواب:۔

کوئی شک نہیں کہ ان کفریہ گیتوں کا سننا اور ان میں دِلچسپی لینا کفر ہے، اس سے توبہ کرنی چاہئے،(۱) اور جن لوگوں نے ان گانوں کو پسند کیا ہو، ان کو اَپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی چاہئے، واﷲ اعلم!(۲)

  1. (۱) فیکفر إذا وصف اللہ تعالٰی بما لَا یلیق بہ او سخر باسم من اسمائہ أو بأمر من أوامرہ ۔۔۔ او نسبہ إلی الجھل أو العجز أو النقص۔ (بحر الرائق ج:۵ ص:۱۲۰)۔ وفی البزازیۃ: استماع صوت الملاھی كضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ الصلٰوۃ والسلام: استماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیھا فسق والتلذذ بھا کفر۔ (فتاویٰ شامی ج:۶ ص:۳۴۹ طبع ایچ ایم سعید)۔
  2. (۲) ما یکون کفرًا اتفاقًا یبطل العمل والنّکاح وأولَادہ أولَاد الزنا، وما فیہ خلاف یؤمر بالْإستغفار والتوبۃ وتجدید النّکاح۔ (درمختار، باب المرتد ج:۴ ص:۲۴۶)۔