موجباتِکفر(یعنیکفریہاقوالوافعال)
صحابہؓکوکافرکہنےوالاکافرہے
سوال:۔
زید کہتا ہے کہ صحابہؓ کو کافر کہنے والا شخص ملعون ہے، اہلِ سنت والجماعت سے خارج نہ ہوگا۔ عمر کا کہنا ہے کہ صحابہؓ کو کافر کہنے والا شخص کافر ہے، کس کا قول صحیح ہے؟
جواب:۔
صحابہؓ کو کافر کہنے والا کافر اور اہلِ سنت والجماعت سے خارج ہے۔(۱)
- (۱) ویجب إکفـارھم بإکفار عثمان وعلی وطلحۃ وزبیر وعائشۃ رضی اللہ تعالٰی عنھم ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیریۃ ج:۲ ص:۲۶۴ وایضًا فی الشامیۃ ج:۴ ص:۲۳۶، وایضًا فی شرح العقائد ص:۱۶۲، وایضًا فی شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص:۵۲۸ طبع لَاہور)۔

