موجباتِکفر(یعنیکفریہاقوالوافعال)
آنحضرتصلیاللہعلیہوسلمکیکسیچیزکامذاقاُڑانےوالاکھلاکافرہے
سوال:۔
کسی سنت کا مذاق اُڑانا کیسا ہے؟
جواب:۔
سنت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کا نام ہے۔(۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی چیز کا مذاق اُڑانے والا کھلا کافر ہے۔ اگر وہ پہلے مسلمان تھا تو مذاق اُڑانے کے بعد مرتد ہوگیا۔(۲)
- (۱) وفی الشریعۃ: ھی الطریقۃ المسلوكۃ فی الدِّین من غیر إفتراض ولَا وجوب وأیضًا ما صدر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم من قول أو فعل أو تقریر علٰی وجہ التاسّی ۔۔۔ إلخ۔ (التعریفات الفقھیّۃ فی قواعد الفقہ ص:۳۲۸)۔
- (۲) وقص الشارب من سنن الأنبیاء فتقبیحہ کفر بلا اختلاف بین العلماء۔ (شرح فقہ الأكبر لمُلّا علی القاری ص:۲۱۳)۔

