بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)

’’تمہارے‌قرآن‌پر‌پیشاب‌کرتی‌ہوں‘‘‌کہنے‌والی‌بیوی‌کا‌شرعی‌حکم

سوال:۔

میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ: ’’میں تمہارے قرآن پر پیشاب کرتی ہوں‘‘ اس واقعے سے اس کے ایمان اور نکاح پر کیا اثر پڑا؟

جواب:۔

تمہاری بیوی ان الفاظ سے مرتد ہوگئی اور تمہارے نکاح سے نکل گئی۔ اگر وہ توبہ کرے تو ایمان کی تجدید کے بعد تم سے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) من استخف بالقرآن ۔۔۔ کفر۔ (شرح فقہ الأكبر ص:۲۰۵)۔ وفی الدر المختار: وفی الفتح من ھزل بلفظ الکفر ارتد وان لم یعتقدہ للإستخفاف ۔۔۔ إلخ۔ وفی شرحہ: من ھزل بلفظ کفر أی تکلّم بہٖ باختیارہٖ غیر قاصد معناہ ۔۔۔ فانہ یکفر۔ وأشار الٰی ذٰلك بقولہ: للإستخفاف، فان فعل ذٰلك استخفافًا واستھانۃ بالدِّین فھو امارۃ عدم التصدیق ۔۔۔ الخ۔ (شامی ج:۴ ص:۲۲۲، باب المرتد)۔ أیضًا: الْإستھزاء بحكم من أحکام الشرع کفر۔ (شرح فقہ أكبر ص:۲۱۷)۔