بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)

حضور‌صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم‌کے‌منکر‌کا‌کیا‌حکم‌ہے؟

سوال:۔

ایک آدمی اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین رکھتا ہے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک بھی نہیں کرتا، نماز بھی پڑھتا ہے، لیکن وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتا تو کیا وہ آدمی جنت کا حق دار ہے؟

جواب:۔

جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتا، وہ خدا پر یقین کیسے رکھتا ہے۔۔۔؟(۱)

  1. (۱) اذا لم یعرف الرجل ان محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخر الأنبیاء فلیس بمسلم۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ج:۵ ص:۳۲۵ قدیمی) وأیضًا انکار رسالتہ صلی اللہ علیہ وسلم طعن فی الربّ تبارك وتعالٰی ونسبۃ لہ إلی الظلم والسفہ تعالٰی اللہ عن ذٰلك علوًّا كبیرًا، بل جحد للربّ بالكلیۃ وانکار ۔۔۔الخ۔ (شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص: ۱۶۵)۔