بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)

’’جس‌رسول‌کے‌پاس‌اختیارات‌نہ‌ہوں،‌اُسے‌ہم‌مانتے‌ہی‌نہیں‘‘‌کہنے‌کا‌کیا‌حکم‌ہے؟

سوال:۔

ایک شخص نے کہا کہ: ’’ایسا رسول جس کے پاس اختیارات نہ ہوں تو اس کو مانتے ہی نہیں‘‘ کیا ایسا کلمہ کہنے سے آدمی اسلام سے خارج ہوجاتا ہے؟

جواب:۔

یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار ہے، اس لئے تجدیدِ ایمان کے ساتھ نکاح کی تجدید بھی کی جائے۔(۱)

  1. (۱) فاذا حصل فی القلب استخفاف واستھانۃ امتنع أن یکون فیہ انقیاد أو استسلام فلا یکون فیہ ایمان وھٰذا ھو بعینہٖ کفر ابلیس۔ (الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول ص:۳۷۱، طبع بیروت)۔ ما یکون کفرًا اتفاقًا یبطل العمل والنکاح۔ (فتاویٰ شامی ج:۴ ص:۲۴۶، کتاب السیر، باب المرتد)۔