موجباتِکفر(یعنیکفریہاقوالوافعال)
حدیثکےمنکرکیاسلاممیںحیثیت
سوال:۔
حدیث کے منکر کی اسلام میں کیا حیثیت ہوگی؟ کیا وہ اسلام سے خارج ہے؟
جواب:۔
’’حدیث‘‘ نام ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا، جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مانتا ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اَحکام و فرامین اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر اِرشاد کو سر آنکھوں پر رکھے گا اور اسے واجب التسلیم سمجھے گا، اور جو شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو لائقِ تسلیم نہیں سمجھتا، خود دیکھ لیجئے کہ اس کا ایمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسا ہے؟ اور مسلمانی میں اس کا کتنا حصہ ہے۔۔۔؟(۱)
- (۱) وفی الخلاصۃ: من رَدَّ حدیثًا قال بعض مشائخنا: یکفر، وقال المتأخرون: ان کان متواترًا کفر، أقول: ھٰذا ھو الصحیح اِلّا اذا کان ردّ حدیث الآحاد من الأخبار علٰی وجہ الْإستخفاف، والْإستحقار والْإنکار۔ (شرح فقہ الأكبر ص:۲۰۴)۔ أیضًا فتاویٰ تاتارخانیۃ (ج:۵ ص:۳۲۷)۔

