موجباتِکفر(یعنیکفریہاقوالوافعال)
’’پیرومرشدنےمجھےنماز،قرآننہپڑھنےکیاجازتدیہے‘‘کہنےوالاگمراہہے
سوال:۔
ہمارے محلے میں ایک شخص رہتا ہے، اَدھیڑ عمر کا ہے، عام طور پر یہ شخص لوگوں کے اُوپر سے جن اور سایہ وغیرہ کو دُور کرتا ہے، اور کسی بزرگ کا مرید ہے۔ لیکن میں نے انہیں کبھی نماز اور قرآن پڑھتے نہیں دیکھا، حتیٰ کہ جمعہ کی نماز بھی نہیں پڑھتے۔ جب میں نے ان صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ: ’’میرے پیر و مرشد نے مجھے نماز اور قرآن نہ پڑھنے کی اجازت دی ہے‘‘ اس قسم کے شخص کے ساتھ میرا دِل بات کرنے کو نہیں کرتا اور یہ کہ اس سے میل جول بڑھاؤں یا رشتہ داری بڑھاؤں۔ ان کا کس قسم کا عقیدہ ہے؟ مختصراً تحریر فرمائیں۔
جواب:۔
یہ شخص گمراہ ہے، (۱)اس سے تعلق نہ رکھا جائے۔(۲)
- (۱) القول بالرأی والعقل المجرّد فی الفقہ والشریعۃ بدعۃ وضلالۃ۔ (شرح فقہ الأكبر للقاری ص:۷، طبع دھلی)۔
- (۲) اذ مجالسۃ الأغیار تجر الٰی غایۃ البوار ونھایۃ الخسار۔ (مرقاۃ شرح مشكٰوۃ ج:۱ ص:۱۴۹، ص: ۱۹۵)۔

