موجباتِکفر(یعنیکفریہاقوالوافعال)
جوملنگفقیرنمازروزےکےقائلنہیںوہمسلماننہیں،پکےکافرہیں
سوال:۔
فقیر اور ملنگ پاکستان میں مزاروں پر بہت ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو روزے اور نماز سے کنارہ کش کرلیا ہے، اللہ اور رسول کی باتیں کرتے ہیں، چرس پیتے رہتے ہیں، کیا ان کے لئے روزہ نماز معاف ہے؟
جواب:۔
جو شخص نماز روزے کا قائل نہیں، وہ مسلمان نہیں، پکا کافر ہے۔(۱) جن فقیر ملنگوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ اکثر و بیشتر اسی قماش کے لوگ ہوتے ہیں۔
واذا علمت ھٰذا فنقول: الصلٰوۃ فریضۃ، واعتقاد فرضیتھا فرض، وتحصیل علمھا فرض، وجحدھا کفر۔ (اکفار الملحدین ص:۶، طبع پشاور)۔
- (۱) لَا نزاع فی تکفیر من أنکر من ضروریات الدِّین۔ (إکفار الملحدین ص:۱۲۱)۔

