بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)

کلمۂ‌کفر‌بکنے‌سے‌انسان‌کافر‌ہوجاتا‌ہے

سوال:۔

وہ کون سی باتیں یا اعمال ہیں جن کی وجہ سے ایک مسلمان کلمہ گو جو کسی کا بیٹا بیٹی بھی ہے، کافر ہوجاتا ہے؟

جواب:۔

کلمۂ کفر بکنے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔ اور کلماتِ کفر بہت ہیں، مثلاً: اللہ تعالیٰ کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی کرنا، کسی حلال کو حرام سمجھنا، کسی حرام کو حلال سمجھنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی سنت کی تحقیر کرنا، وغیرہ وغیرہ۔(۱)

  1. (۱) اذا وصف اللہ بما لَا یلیق یکفر۔ (بزازیۃ علیٰ ہامش الہندیۃ ج:۶ ص:۳۲۳، کتاب الفاظ تکون إسلامًا أو کفرًا)، ھٰكذا الْاستہزاء بأحکام الشرع کفر۔ (عالمگیری ج:۲ ص:۲۸۱)، والأصل ان من اعتقد الحرام حلالًا ۔۔۔ فإن کان دلیلہ قطعیًّا کفر وإلّا فلا ۔۔۔ (فتاویٰ شامی ج:۴ ص:۲۲۳، باب المرتد، مطلب فی منکر الْإجماع)۔