کفر،شرکاوراِرتدادکیتعریفواَحکام
کسیسےکہناکہ:’’مجھےامتحانمیںپاسکرادو‘‘توشرکنہیں
سوال:۔
غیراللہ کو سجدہ کرنا یا ان سے مدد مانگنا شرک ہے، تو اگر ایک آدمی امتحان دیتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں پاس نہیں ہوسکتا اور وہ ایک دُوسرے آدمی سے کہتا ہے کہ: ’’مجھے پاس کرادو!‘‘ کیا وہ شرک کا ارتکاب کر رہا ہے یا نہیں؟ اور پاس ہونے کے بعد یہ کہتا ہے کہ: ’’مجھے اللہ نے پاس کیا ہے‘‘ اگر وہ شرک نہیں کر رہا تو مشرکینِ مکہ بھی تو یہی کرتے تھے کہ مانگتے تو بتوں سے تھے اور پھر کہتے تھے کہ ان کے ذریعے سے اللہ ہمارے کام کرتا ہے۔
جواب:۔
یہ مشرک تو نہیں، گناہگار ہے، کیونکہ اس نے اِمتحان میں کامیاب ہونے کے لئے ناجائز طریقہ اِختیار کیا ہے۔ واللہ اعلم!

