بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کفر،‌شرک‌اور‌اِرتداد‌کی‌تعریف‌واَحکام

’’مایوسی‌کفر‌ہے‘‘‌سے‌کیا‌مراد‌ہے؟

سوال:۔

مذہبِ اسلام میں مایوسی کفر ہے، ہم نے ایسا سنا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ خداوند نے ہر بیماری کا علاج پیدا کیا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ بیماریاں لاعلاج ہیں، ایک ایسا مریض جس کو ڈاکٹر لوگ لاعلاج قرار دیں تو ظاہر ہے وہ پھر مایوس ہوجائے گا، جب وہ مایوس ہوجائے گا تو اسلام میں وہ کافر ہوجائے گا؟

جواب:۔

خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے،(۱) صحت سے مایوسی کفر نہیں، اور اللہ تعالیٰ نے واقعی ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے، مگر موت کا کوئی علاج نہیں، اب ظاہر ہے کہ مرض الموت تو لاعلاج ہی ہوگا۔۔۔!(۲)

  1. (۱) ﵟ إِنَّهُۥ لَا يَاْيۡـَٔسُ مِن رَّوۡحِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلۡقَوۡمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ ٨٧ ﵞ يوسف٨٧۔
  2. (۲) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما أنزل اللہ دآء إلّا نزل لہ شفاء۔ (رواہ البخاری، مشكٰوۃ، ص:۳۸۷ کتاب الطب والرقی، الفصل الأوّل)، وعن أسماء بنت عمیس ۔۔۔ فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: لو أن شیئًا کان فیہ الشفاء من الموت لکان فی السنا۔ (مشکوٰۃ ج:۲ ص:۳۸۷ کتاب الطب والرقٰی، الفصل الثانی)