بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کفر،‌شرک‌اور‌اِرتداد‌کی‌تعریف‌واَحکام

شرک‌کسے‌کہتے‌ہیں؟

سوال:۔

شرک کس کو کہتے ہیں؟

جواب:۔

خدا تعالیٰ کی ذات و صفات میں کسی کو شریک کرنا شرک کہلاتا ہے، اس کی قسمیں بہت سی ہیں، مختصر یہ کہ جو معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہونا چاہئے تھا وہ کسی مخلوق کے ساتھ کرنا شرک ہے۔(۱)

  1. (۱) الْإشراك ھو اثبات الشریك فی الاُلوھیّۃ ووجوب الوجود كما للمجوس أو بمعنٰی استحقاق العبادۃ كما لعبدۃ الأوثان۔ (شرح العقائد ص:۱۴۶ طبع ایچ ایم سعید)۔ أیضًا: شرك الْإنسان فی الدین ۔۔۔ وھو إثبات شریك ﷲ تعالٰی وھو علٰی أربعۃ أنحاء: الشرك فی الاُلوھیۃ، والشرك فی وجوب الوجود، والشرك فی التدبیر، والشرك فی العبادۃ۔ (قواعد الفقہ ص:۳۳۷، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔