غلط عقائد رکھنے والے فرقے
ڈارون کا نظریہ نفیٔ خالق پر مبنی ہے
سوال:۔
درندے پرندے اور ہزارہا مخلوق اللہ کی کس طرح پیدا ہوئی، آپ نے جواب میں فرمایا کہ: ’’اس بارے میں کوئی تصریح نظر سے نہیں گزری۔‘‘ تو اس بارے میں عقیدہ کیا رکھا جائے؟ اگر مذہب اس بارے میں کوئی رہنمائی نہیں کرتا تو مخلوق کے بارے میں ڈارون کے نظریۂ اِرتقاء کو تقویت ملتی ہے۔
جواب:۔
ڈارون کا نظریہ تو نفیٔ خالق پر مبنی ہے، اتنا عقیدہ تو لازم ہے کہ تمام اَصنافِ مخلوق کو تخلیقِ اِلٰہی نے وجود بخشا ہے، لیکن کس طرح؟ اس کی تفصیل کا علم نہیں۔(۱)
- (۱) تفصیل کے لئے دیکھیں: ’’خطباتِ بہاول پور کا علی جائزہ‘‘ مطبوعہ مکتبہ لدھیانوی کراچی۔

