بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

علامہ مشرقی اور خاکسار تحریک؟

سوال:۔

علامہ مشرقی کون ہے؟ اور ’’خاکسار تحریک‘‘ کیا ہے؟ نیز ان کا شرعی حکم کیا ہے؟ وضاحت سے جواب دیں۔

جواب:۔

علامہ عنایت اللہ مشرقی کے حالات تو انسائیکلوپیڈیا میں دیکھ لئے جائیں۔ مجھے صرف اتنا معلوم ہے کہ وہ کچھ زیادہ ہی پڑھ لکھ گئے تھے، اور ان کو یہ خیال ہوا کہ شاید وہ پہلے آدمی ہیں جنھوں نے کچھ عقل سیکھی ہے، ورنہ پہلے کے سب لوگ بے عقل تھے۔ ’’مولوی کا مذہب غلط‘‘ نام سے انہوں نے نمبر۱، نمبر۲ ۔۔۔ وغیرہ بہت سے ٹریکٹ میں شائع کئے تھے۔ انگریزوں کو مسلمانوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار کہتے تھے، اور یوں سمجھتے تھے کہ قرآن مسلمانوں نے نہیں، انگریزوں نے سمجھا ہے۔ ایک عسکری تنظیم بھی بنائی تھی، اسی کا نام ’’خاکسار تحریک‘‘ تھا، ان کے نظریات کے حامل لوگ شاید اب بھی کچھ ہوں، ورنہ اب صرف ’’خاکسار‘‘ کا نام باقی ہے،(۱) واﷲ اعلم!

  1. (۱) تفصیل کے لئے دیکھئے: کفایۃ المفتی ج:۱ ص:۳۰۲ طبع دار الاشاعت کراچی۔