غلط عقائد رکھنے والے فرقے
’’ضربِ حق‘‘ رسالے کی شرعی حیثیت
سوال:۔
گزشتہ دنوں ’’ضربِ حق‘‘ نامی ایک ماہنامہ میرے ہاتھ لگا، جس کے مدیر کوئی نادر شاہ اور مدیرِ اعلیٰ سیّد عتیق الرحمن گیلانی ہیں، اس رسالے میں حدیث لکھی ہے، جس کے متعلق ہے، لکھا ہے کہ: جامعہ بنوری ٹاؤن والوں نے اس حدیث میں تحریف کی ہے، اس کا عکس بھی انہوں نے اپنے رسالے میں دیا ہے۔ یہ حضرات تمام اکابر علمائے کرام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس سلسلے میں وضاحت مطلوب ہے کہ سیّد عتیق الرحمن گیلانی کون ہے؟ اور اس کے نظریات کی کیا شرعی حیثیت ہے؟
جواب:۔
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ! ان صاحب کے عقائد و نظریات تو اس کی تحریر سے واضح ہوجاتے ہیں، جب یہ تمام اکابر علماء پر تنقید کرتا ہے۔ دراصل یہ شخص اِمام مہدی ہونے کا مدعی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ آپ علمائے دیوبند میں سے کسی بزرگ کے ساتھ بیعت کا تعلق رکھیں، اور ان کی ہدایت پر عمل کرتے رہیں، یہ فتنوں کا زمانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام فتنوں سے محفوظ فرمائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح پیروی نصیب فرمائے، اور اپنی اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسل کی سچی محبت نصیب فرمائے۔

