غلط عقائد رکھنے والے فرقے
صابئین کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
سوال:۔
سورۃ البقرہ کی آیت:۶۲ میں نصاریٰ اور صابئین کی بابت جو بیان کیا گیا ہے ذرا وضاحت فرمادیجئے، کیا یہ لوگ بھی جنت میں جاسکیں گے؟
جواب:۔
ان میں سے جو لوگ اسلام لے آئیں وہ جنت میں جائیں گے، اسلام لائے بغیر جنت میں نہیں جائیں گے۔(۱)
نوٹ:۔ صابئین صابی کی جمع ہے اور ’’صابی‘‘ لغت میں اس کو کہتے ہیں جو ایک دِین کو چھوڑ کر دُوسرے دِین میں داخل ہوجائے، لہٰذا صابی وہ لوگ تھے جو اَہلِ کتاب کے دِین سے نکل گئے تھے۔ قتادہؒ فرماتے ہیں کہ: صابی وہ لوگ تھے جنھوں نے اَدیانِ سماویہ میں سے ہر ایک سے کچھ نہ کچھ لے لیا، چنانچہ وہ زَبور پڑھتے تھے، ملائکہ کی عبادت کرتے تھے اور نماز کعبۃ اللہ کی طرف منہ کرکے پڑھا کرتے تھے۔(۲)
- (۱) ﵟ وَٱلَّذِينَ هَادُواْ وَٱلنَّصَٰرَىٰ وَٱلصَّٰبِـِٔينَ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَعَمِلَ صَٰلِحٗا فَلَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ ﵞ البقرة ٦٢۔ أیضًا فمن لم یتبع محمدًا صلی اللہ علیہ وسلم ویدع ما کان علیہ من سنۃ عیسٰی والْإنجیل کان ھالکًا ۔۔۔ ﵟ وَمَن يَبۡتَغِ غَيۡرَ ٱلۡإِسۡلَٰمِ دِينٗا فَلَن يُقۡبَلَ مِنۡهُ وَهُوَ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ مِنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ ٨٥ ﵞ آل عمران ٨٥ فإن ھٰذا الذی قالہ ابن عباس إخبار عن أنہ لَا یقبل من أحد طریقۃ ولَا عملًا إلّا ما کان موافقًا لشریعۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بعد أن بعثہ بما بعثہ بہ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۱ ص:۲۵۵ طبع رشیدیہ)۔
- (۲) فأما الصابئون ۔۔۔ قال الزجاج معنی الصابئین: الخارجون من دین إلٰی دین یقال صبأ فلان إذا خرج من دینہ ۔۔۔ وفی الصابئین سبعۃ أقوال ۔۔۔ والسادس: قوم یصلون إلی القبلۃ ویعبدون الملائکۃ ویقرؤون الزبور قالہ قتادۃ۔ (تفسیر زاد المسیر ج:۱ ص:۶۱، ۶۲)۔

