غلط عقائد رکھنے والے فرقے
’’جماعت المسلمین‘‘ اور کلمہ طیبہ
سوال:۔
آج کل ایک نئی جماعت ’’جماعت المسلمین‘‘ جو کہ کوثر نیازی کالونی میں ہے، یہ لوگ کلمۂ طیبہ کو نہیں مانتے کہ یہ قرآن شریف اور حدیث میں نہیں ہے، اس لئے آپ لوگ غلط پڑھتے ہیں، اصل کلمہ، کلمۂ شہادت ہے، جو لوگ کلمۂ طیبہ نہیں پڑھتے وہ مسلمان ہیں یا نہیں؟ ان کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا، رشتہ داری، لینا دینا، کھانا پینا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
کلمۂ شہادت میں کلمۂ طیبہ ہی کی گواہی دی جاتی ہے، اگر کلمۂ طیبہ کوئی چیز نہیں تو گواہی کس چیز کی دی جائے گی؟(۱) دراصل مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لئے شیطان لوگوں کے دِل میں نئی باتیں ڈالتا رہتا ہے، یہ لوگ گمراہ ہیں ان سے محتاط رہنا چاہئے۔
- (۱) عن ابن عمر رضى الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : بنى الإسلام على خمس: شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله .... الخ (مشكوة ص: ۱۲) أيضًا مكتوب على العرش : لا إله إلا الله محمد رسول الله، لا أعذب من قالها . (اسماعيل بن عبد الغفار الفارسي في الأربعين عن ابن عباس، كنز العمال ج ا ص : ۵۷)۔

