غلط عقائد رکھنے والے فرقے
شیعوں کے بارہ اِماموں کے نام
سوال:۔
شیعوں کے بارہ اِمام کون کون سے ہیں؟ اور بارہویں اِمام کو جو نامعلوم غار میں دفن کردیا گیا ہے، وہ کون سے ہیں؟ ویسے تو سینکڑوں اِمام ہیں، ان بارہ کی تخصیص اہلِ تشیع نے کیوں کی ہے؟
جواب:۔
شیعہ ان بارہ بزرگوں کو اِمامِ معصوم مانتے ہیں: ۱۔حضرت علی، ۲۔حضرت حسن، ۳۔حضرت حسین، ۴۔ حضرت زین العابدین، ۵۔حضرت محمد باقر، ۶۔حضرت جعفر صادق، ۷۔حضرت موسیٰ کاظم، ۸۔حضرت علی رضا، ۹۔حضرت محمد نقی، ۱۰۔حضرت محمد تقی، ۱۱۔حضرت حسن عسکری، ۱۲۔حضرت مہدی منتظر رضی اللہ عنہم، تخصیص کی وجہ تو شیعوں ہی کو معلوم ہوگی۔(۱)
- (۱) زعمت الشيعة خصوصًا الإمامية منهم ان الإمام الحق بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم على، ثم ابنه الحسن، ثم أخوه الحسين، ثم ابنه زين العابدين، ثم ابنه محمد الباقر ، ثم ابنه جعفر الصادق، ثم ابنه موسى الكاظم، ثم ابنه على الرضا، ثم ابنه محمد التقى، ثم ابنه على النقى، ثم ابنه الحسن العسكري، ثم ابنه محمد القاسم المنتظر المهدى وقد اختفى خوفا من أعدائه وسيظهر - (شرح العقائد ص: ۱۵۴۔ ۱۵۵، طبع خیر كثير).

