بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

آغاخانی، بوہری شیعہ فرقوں کے عقائد

سوال:۔

آغاخانیوں کے عقائد کیا ہیں؟ نیز دیگر فرقوں یعنی جماعت المسلمین، بوہری اور شیعہ کے پس منظر اور غلط عقائد بھی بیان کیجئے۔

جواب:۔

آغاخانی فرقے کے عقائد پر ’’آغاخانیت کی حقیقت‘‘ کے نام سے ایک رسالہ شائع ہوچکا ہے، اس کا مطالعہ فرمائیے۔ بوہری فرقہ بھی آغاخانیوں کی طرح اسماعیلیوں کی ایک شاخ ہے۔ ’’جماعت المسلمین‘‘ غیرمقلدوں کی ایک جماعت ہے، وہ اَئمۂ اَربعہؒ کے مقلدین کو مشرک کہتے ہیں۔ شیعہ حضرات کے عقائد و نظریات عام طور پر معروف ہیں، خلفائے ثلاثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو ۔۔۔نعوذ باللہ!۔۔۔ ظالم وغاصب اور منافق ومرتد سمجھتے ہیں اور قرآنِ کریم میں رَدّ و بدل کے قائل ہیں، اس کے لئے میرا رسالہ ’’ترجمہ فرمان علی پر ایک نظر‘‘ دیکھ لیا جائے۔