بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

ذکری فرقہ مسلمان نہیں، بلکہ زِندیق و مرتد ہے

سوال:۔

مسئلہ یہ ہے کہ ’’ذکری‘‘ فرقے سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ میل جول رکھنا اور شادی کرنا کیسا فعل ہے؟ واضح رہے کہ ’’ذکری‘‘ نماز نہیں پڑھتے، البتہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہیں، رمضان کے روزوں کے علاوہ ذی الحج کے ابتدائی دس دنوں میں بھی روزے رکھتے ہیں۔ از راہِ کرم! قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بتائیے کہ ’’ذکری‘‘ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ آیا مذکورہ فرقے کے لوگوں کا شمار ’’اہلِ کتاب‘‘ میں ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

ذکری فرقہ مسلمان نہیں، ان کے ساتھ مسلمانوں کا بیاہ شادی جائز نہیں، اور وہ اہلِ کتاب نہیں، بلکہ قادیانیوں کی طرح زِندیق اور مرتد ہیں۔(۱) ذکری مذہب پر مستقل رسالہ اس ناکارہ کی تالیف ہے، اس کو ملاحظہ فرمالیا جائے۔(۲)

  1. (۱) وان اعترف بہ (الدین الحق) لٰـکنہ یفسر بعض ما ثبت من الدین ضرورۃ بخلاف ما فسرہ الصحابۃ والتابعون واجتمعت علیہ الاُمّۃ فھو الزندیق۔ (المستوٰی شرح المؤطا ج:۲ ص:۱۳)۔
  2. (۲) رسائل یوسفی، طبع مکتبہ لدھیانوی۔