غلط عقائد رکھنے والے فرقے
جماعتِ حق سے کون سی جماعت مراد ہے؟
سوال:۔
اللہ تعالیٰ کا قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ قیامت تک ایک جماعت ایسی ہوگی جو حق پر ہوگی، اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ جماعت کون سی ہوگی؟ جبکہ اس زمانے میں تو بہت سی جماعتیں ہیں جو اپنے آپ کو صحیح کہتی ہیں۔
جواب:۔
حدیث میں اس کی وضاحت بھی موجود ہے: ’’مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِيْ‘‘ جو لوگ میرے اور میرے صحابہؓ کے طریقے پر ہیں۔ تفصیل کے لئے میرا رسالہ ’’اِختلافِ اُمت اور صراطِ مستقیم‘‘ ضرور دیکھ لیجئے، واللہ اعلم!

