سنت وبدعت
قبر پر پھول ڈالنا خلافِ سنت ہے
سوال:۔
اپنے عزیزوں کی قبر پر پانی ڈالنا، پھول ڈالنا، آٹا ڈالنا اور اگربتی جلانا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب:۔
دفن کے بعد پانی چھڑک دینا جائز ہے، پھول ڈالنا خلافِ سنت ہے، آٹا ڈالنا مہمل بات ہے اور اگربتی جلانا مکروہ و ممنوع ہے۔(۱)
- (۱) قولہ ولَا بأس برش الماء علیہ بل أن یندب، لأنہ صلی اللہ علیہ وسلم فعلہ بقبر سعد کما رواہ ابن ماجۃ، وبقبر ولدہ ابراھیم کما رواہ ابوداوٗد فی مراسیلہ، وأمر بہ فی قبر عثمان بن مظعون کما رواہ البزار۔ (شامی ج:۲ ص:۲۳۷)۔ واعلم أن النذر الذی یقع للأموات من أکثر العوام وما یؤخذ من الدراھم والشمع والزیت ونحوھا الٰی ضرائح الأولیاء الکرام تقربًا الیھم فھو بالْإجماع باطل وحرام ۔۔۔ الخ۔ (درمختار ج:۲ ص:۴۳۹، قبیل باب الْإعتکاف)۔

