بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سنت وبدعت

بزرگوں کے مزارات پر جاکر مراقبہ کرکے ولایت سیکھنا

سوال:۔

بعض حضرات بزرگوں کے مزارات پر جاکر مراقبے کی حالت میں کشف کرتے ہیں اور ولایت سیکھتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

جواب:۔

جو حضرات رُوحانیت کے اتنے بلند مرتبے پر فائز ہوں، وہ فوت شدہ بزرگوں کی رُوحانیت سے استفادہ کرسکتے ہوں گے۔ مگر عام لوگوں کے لئے یہ جائز نہیں، ان میں فسادِ عقیدہ کا اندیشہ ہے۔(۱)

  1. (۱) وأما الْإستفادۃ من روحانیۃ المشائخ الأجلۃ ووصول الفیوض الباطنیۃ من صدورھم أو قبورھم فیصح علی الطریقۃ المعروفۃ فی أھلھا وخواصھا لَا بما ھو شائع فی العوام۔ (المھند علی المفند ملحقۃ بہ فتاویٰ خلیلیۃ ج:۱ ص:۴۱۸ السؤال الحادی عشر، طبع مکتبۃ الشیخ کراچی)۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: التکشف عن مہمات التصوُّف ص:۴۱۱ طبع کتب خانہ مظہری)۔