سنت وبدعت
میلاد کی شرعی حیثیت
سوال:۔
میلاد میں جو سلام پڑھا جاتا ہے اس کے بارے میں کچھ لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ اس کو کھڑے ہوکر پڑھنا چاہئے، کیونکہ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود تو تشریف نہیں لاتے، مگر عقیدت یہی ہے کہ سلام کو کھڑے ہوکر پڑھا جائے۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ میلاد کی شرعی حیثیت کیا ہے اور سلام کو کس طرح پڑھنا ٹھیک ہے؟
جواب:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ خیر تو عبادت ہے، لیکن آج کل جو میلاد کیا جاتا ہے اس میں بہت سی غلط باتیں بھی شامل کرلی گئی ہیں، ان سے بچنا ضروری ہے۔(۱)
- (۱) وضع الحدود وإلتزام الکیفیات والھیئات المعینۃ فی أوقات معینۃ لم یوجد ذٰلک التعین فی الشریعۃ۔ (الْإعتصام ج:۱ ص:۳۹، طبع دار الفکر بیروت)۔

