اِجتہاد وتقلید
کیا فقہِ حنفی عورت کی طرف منسوب ہے؟
سوال:۔
فقہِ حنفی ابوحنیفہ کے نام سے جاری ہے، ابوحنیفہ کا اصل نام کیا ہے؟ یہ فقہ عورت کے نام سے کیوں جاری ہوا جبکہ باقی تینوں فقہ مرد کے نام سے جاری ہیں؟
جواب:۔
اِمام ابوحنیفہؒ کا نام نعمان بن ثابت ہے، فقہِ حنفی کسی عورت کی طرف نہیں بلکہ ابوحنیفہ سے منسوب ہے۔(۱)
- (۱) ان سبب تکنیۃ الْإمام بذٰلک انہ کان ملازمًا بصحبۃ الأواۃ وحنیفۃ بِلغۃ أھل العراق الأواۃ وکنّٰی بھا، وقال بعضھم کنی باسم ابنتہ لہ اسمھا حنیفۃ، وجزم جمع من اصحاب المناقب ومنھم الموفق بن احمد الخوارزمی بانہ لَا یعلم للإمام ولد ذکر ولَا انثٰی غیر حماد۔ (عقود الجمان ص:۴۱، طبع مکتبۃ الْإیمان، مدینۃ المنورۃ)۔

