بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اِجتہاد وتقلید

کیا فقہِ حنفی کی رُو سے چار چیزوں کی شراب جائز ہے؟

سوال:۔

چونکہ ہماری فقہ شریف (فقہِ حنفیہ) میں چار قسم کی شراب حلال ہے، ہدایہ شریف کتاب الاشربہ میں حضرت الامام الاعظم ابوحنیفہؒ نے گیہوں، جو، جوار اور شہد کی شراب حلال لکھی ہے اور اس کے پینے والے پر اگر نشہ بھی ہوجائے تو اس کی حد نہیں۔

ہم نے ایک کمپنی قائم کی ہے، جس کا نام ’’حنفی وائن اسٹور‘‘ رکھا ہے، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اگر اس میں بیئر، وہسکی، برانڈی اور شمپیٔن فروخت کریں تو یہ جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

فقہِ حنفی میں فتویٰ اس پر ہے کہ ہر نشہ آور شراب حرام ہے، نجس ہے اور قابلِ حد ہے۔

(شامی ج:۶ ص:۴۵۵ طبع جدید)