بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اِجتہاد وتقلید

کیا کسی ایک فقہ کو ماننا ضروری ہے؟

سوال:۔

کیا اسلام میں کسی ایک فقہ کو ماننا اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے؟ یا اپنی عقل سے سوچ کر جس اِمام کی جو بات زیادہ مناسب لگے اس پر عمل کرنا جائز ہے؟

جواب:۔

ایک فقہ کی پابندی واجب ہے، ورنہ آدمی خودرائی و خودغرضی کا شکار ہوسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) وفی ذٰلک (ای التقلید) من المصالح ما لَا یخفٰی لَا سیّما فی ھٰذہ الأیام التی قصرت الھمم جدًّا واشربت النفوس الھوٰی واعجب کل ذی رأی برأیہ۔ (حجۃ اللہ البالغۃ ج:۱ ص:۱۲۳، طبع مصر)۔