اِجتہاد وتقلید
دِین مکمل ہے تو فقہ کیوں تحریر ہوئی؟
سوال:۔
دِین مکمل ہوچکا ہے، فقہ یا اسی طرح کی دیگر کتابیں کیوں تحریر ہوئیں؟
سوال:۔
کیا قرآنِ پاک اور اَحادیث اتنی مشکل کتابیں ہیں کہ آسان کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی؟ اگر ایسی بات ہوتی تو لازمی یہ حدیث بھی آتی کہ قرآن و اَحادیث کو آسان کتابوں کی شکل دی جائے۔
سوال:۔
اگر آسان کرنا ضروری تھا تو پھر اختلاف کیوں ہوا (چار اَئمۂ دِین کے درمیان)؟ اس کا مطلب یہ ہوا فرقہ بندی وہاں سے ہی شروع ہوئی۔
جواب:۔
قرآن و حدیث کے مسائل کو الگ مدوّن کردیا گیا، تاکہ لوگوں کو مسائل معلوم کرنے میں آسانی ہو۔
جواب:۔
قرآن و حدیث سے جو مسائل نکلتے ہیں ان کو الگ لکھ دیا گیا۔
جواب:۔
فہم میں اختلاف ہوجاتا ہے، جیسے قانون دانوں میں قانون کی تشریح میں اختلاف ہے۔

