عقیدۂ حیات النبی پر اِجماع
اگر اُمت کے اعمال آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش ہوتے ہیں تو پھر بیعتِ رضوان میں حضرت عثمانؓ کا کیوںمعلوم نہیں ہوا؟
سوال:۔
بیعتِ رضوان نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے لی تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع ملی کہ کفار نے امیرالمؤمنین عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا ہے۔ زندگی میں ایک صحابی کا عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش نہ ہوسکا اور وفات کے بعد اربوں انسانوں کے اعمال کس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش ہو رہے ہیں؟
جواب:۔
اگر ایک واقعے کی اطلاع نہ دی جائے تو اس سے یہ کیسے لازم آیا کہ دُوسرے کی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہوگی؟ یا اگر ایک چیز کی اطلاع دی جائے تو اس سے یہ کیسے لازم آیا کہ لازماً دُوسری چیز کی بھی دی گئی ہوگی۔۔۔؟

