عقیدۂ حیات النبی پر اِجماع
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر میں حیات ہیں
سوال:۔
اسی طرح ہم نے سنا ہے کہ جب کوئی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ پاک پر جاکر حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہے تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس کا جواب دیتے ہیں۔
جواب:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم روضۂ اطہر میں حیات ہیں، سلام سماعت فرماتے ہیں اور جواب بھی مرحمت فرماتے ہیں۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ما من أحد یسلم علیّ إلّا رَدّ اللہ عزّ وجلّ علیَّ رُوحی حتّٰی أردّ علیہ السلام۔ (ابو داوٗد ج:۱ ص:۲۷۹، مسند احمد ج:۲ ص:۵۲۷)۔

