انبیائے کرام علیہم السلام
حدیث شریف میں ’’ ؓ ‘‘ کی علامت
سوال:۔
حدیث شریف کے ایک سے زیادہ راویوں کا نام جب لکھا جاتا ہے تو عموماً آخری نام پر درج ہوتا ہے، جیسے ’’مغیرہ بن شعبہؓ‘‘ کیا جس نام پر یہ نہ لکھا ہو، وہ صحابیٔ رسول نہیں ہوتے؟
جواب:۔
’’ ؓ ‘‘، ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کی علامت ہے، عام طور سے حدیث کے آخر میں صحابی کا نام آتا ہے، اس پر ’’رضی اللہ عنہ و عنہم‘‘ کہتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس صحابی کے لئے بھی دُعا ہوئی اور صحابی سے پہلے جتنے راوی آئے ہیں وہ بھی دُعا میں شریک ہوگئے۔

