انبیائے کرام علیہم السلام
دُرود شریف میں ’’آلِ محمد‘‘ سے کون لوگ مراد ہیں؟
سوال:۔
دُرود شریف میں ’’آل محمد علیہ السلام‘‘ سے کیا مراد ہے؟ آج کل کے بعض سیّد حضرات بھی اپنے آپ کو اس آل میں شامل سمجھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اگر ’’آل‘‘ سے مراد حضور علیہ السلام کی بیٹیوں کی اولاد ہے تو یہ نسل کہاں پہ ختم ہوتی ہے؟ آج کل بعض ڈوم، ڈنگر، مراثی حضرات بھی شیعہ بن کر سادات برادری میں داخل ہو رہے ہیں، ان کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:۔
’’آلِ محمد‘‘ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد بھی داخل ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ خانہ اور متبعین بھی۔(۱)
- (۱) (وعلٰی اٰلہٖ) أی أھلہٖ والمراد من اٰمن منھم أجمعین۔ (حلبی کبیر ج:۱ ص:۳)۔ فالأکثرون أنھم قرابتہ صلی اللہ علیہ وسلم الذین حرمت علیھم الصدقۃ علی الْإختلاف فیھم وقیل جمیع أُمّۃ الْإجابۃ وإلیہ مال مالک واختارہ الأزھری والنووی فی شرح مسلم ۔۔۔ وذکر القھستانی ان الثانی مختار المحققین۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۳)۔

