بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

سوال:۔

مؤدّبانہ عرض کی جاتی ہے کہ آپ یہ بتادیجئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے؟ بعض علمائے کرام سے سنا ہے کہ یہ الفاظ استعمال کرنا دُرست نہیں ہے۔

جواب:۔

’’حضور‘‘ ادب و احترام کا لفظ ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ عالی کے لئے اس کا استعمال اُردو محاورے میں عام ہے، اس کو شرک و کفر کہنا غلط اور نافہمی ہے۔(۱)

  1. (۱) جناب، حضرت، قبلہ، تعظیماً۔ فیروز اللغات ص:۵۲۲ (ح۔ض)۔