بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

صیغۂ خطاب کے ساتھ صلوٰۃ و سلام پڑھنا

سوال:۔

قرآن مجید میں صَلُّواْ عَلَيۡهِہے، کیا ’’صَلَّی اللہُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللہِ‘‘ پڑھنے سے دُرود کا حق ادا ہوجاتا ہے؟

جواب:۔

خطاب کے صیغے کے ساتھ صلوٰۃ و سلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ اقدس پر کہنا چاہئے، دُوسری جگہ غائب کے صیغے سے کہنا چاہئے، کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دُرود شریف کے جو صیغے اُمت کو تعلیم فرمائے ہیں، وہ غائب کے صیغے ہیں۔(۱)

  1. (۱) عن أبی حمید الساعدی قال: قالوا: یا رسول اللہ! کیف نصلی علیک؟ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: قولوا: اللّٰھم صلّ علٰی محمد وأزواجہ وذرّیّتہ کما صلّیت علٰی آل إبراھیم وبارک علٰی محمد وأزواجہ وذرّیّتہ کما بارکت علٰی آل إبراھیم إنک حمید مجید۔ متفق علیہ۔ (مشکٰوۃ ص:۸۶)۔