انبیائے کرام علیہم السلام
کلمہ پڑھنے کے بعد ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ پڑھنا
سوال:۔
جب ہم کلمہ شریف پڑھتے ہیں تو ’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰهِ‘‘ کے بعد ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ بھی کہتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کلمے کا حصہ نہیں ہے، مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ اس کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
کلمے کا حصہ تو نہیں، لیکن عام حالات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک پر دُرود شریف پڑھ لینا چاہئے۔(۱)
- (۱) وفی الدر المختار: والمذھب إستحبابہ أی التکرار وعلیہ الفتویٰ۔ (الدر المختار ج:۱ ص:۵۱۷)۔ ونص العلماء علٰی إستحبابھا فی مواضع ۔۔۔ وعند ذکر أو سماع اسمہ صلی اللہ علیہ وسلم أو کتابتہ عند من لَا یقول بوجوبھا، کذا فی شرح الفاسی علٰی دلَائل الخیرات ملخصًا، وغالبھا منصوص علیہ فی کتبنا۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۵۱۸)۔

