بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

دُرود شریف لکھنے کا صحیح طریقہ

سوال:۔

دُرود شریف لکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ یا ’’صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم‘‘؟

جواب:۔

دونوں صحیح ہیں، اور دُوسرے میں ’’وآلہٖ‘‘ کا اضافہ ہے، یہ زیادہ بہتر ہے، ’’رحمت نازل فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کی آل پر اور سلام بھیجیں۔‘‘(۱)

  1. (۱) وأفضل العبارات علٰی ما قالہ المرزوقی: اللّٰھم صلّ علٰی محمد وعلٰی آل محمد۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۳ مطلب أفضل صیغ الصلاۃ)۔